اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلیکشن کمیٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کے انتخاب پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوہرا رویہ قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹریننگ اور فٹنس کیمپ کے لئے 35 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جس میں عمر اکمل اور شہزاد امجد کو منتخب نہیں کیا گیا جس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کے متعلق دوہرا رویہ ہے کہ پاکستان کپ چھوڑ کر جانے والے یونس خان کو ٹریننگ کیمپ کے لئے سلیکٹ کر لیا ہے جبکہ پاکستان کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے احمد شہزاد کو نظہ وضبط کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا حالانکہ یونس خان کا جرم زیادہ بڑا تھا اور احمد شہزاد کی کارکردگی بھی بہت اچھی تھی لیکن یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دوہرا رویہ ہے جو کہ کھلاڑیوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے جس سے کھلاڑیوں کامستقبل دائو پر لگ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ احمد شہزاد کی پاکستان کپ میں کارکردگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے ماضی کے ڈسپلن پر حالیہ کارکردگی کو ترجیح دی جاتی اور احمد شہزاد کو ٹریننگ کیمپ سے ڈراپ نہیں کیا جاتا اور اس کے برعکس یونس خان کو ڈسپلن کی دھجیاں اڑانے پر منتخب کھلاڑیوں سے نکالنا چاہئے تھا سکندر بخت نے مزید کہا کہ یہ احمد شہزاد کے مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک فیصلہ ہے ا ور یونس خان کو بے جا نوازا گیا ہے ۔