لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کپ میں خیبرپختونخواکے احمدشہزادکامیاب ترین بیٹسمین رہے۔احمدشہزادنے5میچوں کی5اننگزمیں74.40کی اوسط سے 372 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور3نصف سنچریاں شامل ہیں۔دوسرے نمبرپربھی خیبرپختونخوا کے فخرزمان نے5میچوں کی5اننگزمیں59.40کی اوسط سے 297 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور2نصف سنچریاں شامل ہیں۔تیسرے نمبرپرسندھ کے خالدلطیف نے4میچوں کی4اننگزمیں126کی اوسط سے252رنزبنائے جن میں ایک سنچری اورایک نصف سنچری شامل ہے۔چوتھے نمبرپرسندھ کے خرم منظور4میچوں کی4اننگزمیں57کی اوسط سے228رنزبنائے جن میں 2 سنچریاں شامل ہیں۔پانچویں نمبرپربلوچستان کے اظہرعلی 4میچوں کی4اننگزمیں70کی اوسط سے210رنزبنائے جن میں ایک سنچری اورایک نصف سنچری شامل ہے۔پاکستان کپ میں سندھ کے محمدعامرکامیاب ترین بولررہے۔انہوں نے4میچوں میں31.5اووروں میں149رنزدے کر13.54کی اوسط سے11وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپرخیبرپختونخواکے زوہیب خان نے5میچوں میں41.1اووروں میں183رنزدے کر16.63کی اوسط سے11وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرخیبرپختونخواکے ضیاء الحق نے5میچوں میں42اووروں میں177رنزدے کر17.70کی اوسط سے10وکٹیں لیں۔