ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

انضما م الحق کی کا نفرنس کے بعد آفریدی بھی بول پڑے ، بیان جاری کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نئی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے فٹنس کیمپ سے اپنا نام ڈراپ کیے جانے پر کہا ہے میں چاہتاہوں کہ کاؤنٹی سیزن میں اپنی فٹنس اور پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم میں واپس آؤں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتاہوں ان کے فیصلے حوصلہ افزا ہیں ۔اچھی بات ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے امید کرتا ہوں کہ نئے کھلاڑی سلیکشن کمیٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کاونٹی سیزن میں اپنی فٹنس اور پرفارمنس ثابت کرکے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بناؤں گا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم اور اے ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے اور کہا کہ کیمپ کے لیے 35 لڑ کو ں کا اعلان کیا جا رہا ہے 30 سال سے بڑی عمر کا کو ئی بھی کھلا ڑی اے ٹیم میں شامل نہیں ہو گا۔ محمد حفیظ، احمد شہزاد، شاہد آفریدی اور عمر اکمل کے نام شامل نہیں ہیں جبکہ محمد حفیظ، شرجیل خان سمیت منتخب کئے گئے متعدد کھلاڑیوں کی ٹیم میں حتمی شمولیت بھی فٹنس سے مشروط کر دی گئی ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی آزاد ہے اور اپنے فیصلے خود کرے گی، ڈسپلن پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ناموں کا اعلان کیا اور بتایا کہ دورہ انگلینڈ سے پہلے ٹریننگ کیمپ میں شمولیت کیلئے اظہر علی، شرجیل خان، خرم منظور، شان مسعود، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، شعیب ملک، بابر اعظم، حارث سہیل کو منتخب کیا گیا ہے اور ان کی شمولیت فٹنس کے ساتھ مشروط کی گئی ہے۔ مڈل آرڈرز میں خالد لطیف، فواد عالم، عبدالرحمان، اور آصف ذاکر کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈز میں انور علی، بلاول بھٹی اور فاسٹ باؤلرز میں محمدعامر، راحت علی، عمران خان، سہیل خان، وہاب ریاض، جنید خان اورحسن علی کو منتخب کیا گیا ہے۔ انضمام الحق کے مطابق وکٹ کیپرز میں سرفراز احمد، محمد رضوان اور عدنان اکمل کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ سپنرز میں یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد اصغر، عماد وسیم، بلال آصف اور ذوہیب خان منتخب ہوئے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…