لاہور(نیوز ڈیسک)پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے ، شاہد آفریدی کا نام شامل نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کیلئے ممکنہ کھاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا نام شامل نہیں ہے ۔سلیکشن کمیٹی نے فیصل آباد میں پاکستان کپ کے دوران تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجس کے بعد 35سے 40کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے جس میں اے ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم کے کھاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔دوسری جانب قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے فٹنس کیمپ کیلیے قومی کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ،ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے والے شاہد آفریدی کانام شامل نہیں ۔سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیاہے، چیئرمین نے منظوری دی تو شاہد آفریدی کو کیمپ سے بھی آوٹ کردیا جائے گا، شاہد آفریدی خود بھی فٹنس کیمپ میں شرکت کے خواہشمند نہیں۔کیمپ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے ،فٹنس کیمپ مئی کے وسط میں ایبٹ آباد میں لگے گا،اس سے پہلے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے ۔شاہد آفریدی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ چھوڑ چکے،پاکستان کارواں سال صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ہے۔