جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی کے نئے چیئرمین کاانتخاب ،طریقہ کارسامنے آگیا

datetime 1  مئی‬‮  2016 |

دبئی (نیوز ڈیسک ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 8 مئی سے جمع ہوں گے، نامزد امیدوار کو مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ منتخب چیئرمین کا اعلان 23مئی کو ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جمہوری طور پر منتخب نئے چیئرمین کی نامزدگی کا عمل آٹھ مئی سے شروع ہوگا۔ کاغذات نامزدگی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین عدنان زیدی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔ کونسل کے 1997ء سے اب تک موجودہ اور سابق ڈائریکٹرز کو نامزد کیا جاسکتاہے۔ نامزدگی کے لئے دو فل ممبرز کی حمایت لازمی ہے۔ کوئی ملک اپنا امیدوار نامزد نہیں کرسکتا۔ نامزد امیدوار اپنے ملک کے بورڈ میں کوئی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتا۔چیئرمین کے انتخاب میں آئی سی سی کے دس فل ممبرز اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین ارکان سمیت تیرہ ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ کسی امیدوار کو چنا ؤکے لئے ووٹ طلب کرنے یا مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک سے زیادہ امیدوار ہونے کی صورت میں کرکٹ کے بارے میں اپنا وژن اور منصوبوں کے لئے پریزنٹیشن دینے کا موقع دیا جائے گا۔ انتخابی عمل مکمل ہونے پر 23مئی کو منتخب چیئرمین کا اعلان کردیا جائے گا۔ چیئرمین دوسالہ مدت کے لئے جون میں کونسل کی سالانہ کانفرنس سے عہدے کا چارج سنبھالے گا۔عبوری چیئرمین ششانک منوہر عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ انہوں نے بگ تھری کے خاتمے اور ریونیو میں بھارت کے شیئر میں کمی میں اپنے کردار سے آئی سی سی ارکان کو متاثر کیاہے اور دس میں سے چھ ارکان کی انہیں حمایت حاصل ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…