اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پی او ایف واہ کے تعاون سےتیسراایشیاءسرکل کبڈی کپ (آج) پیر سے سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چمپئن شپ میں7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، سری لنکا، نیپال،ترکمستان اور افغانستا ن کی کبڈی کی ٹیمیں شامل ہیں چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پہلا ایشیاءکپ ٹورنامنٹ 2011 ءمیں ایران میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی دوسرے ایشیاءکپ پاکستان کے شہرلاہور میں 2012 ءمیں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی، رانا سرور نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم جاری ہے ، جس میں 25 کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچزچو ہدری محمد حسین، شہزاد حنیف اور فریاد علی تربیت دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے حوالے سے تیاریاں زور و شور پر ہیں-