اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی امپائرعلیم ڈار کے بیٹے اسکاٹ لینڈ میں جعلی ناموں سے کرکٹ کھیلتے پکڑے گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈن برگ(نیوز ڈیسک) پاکستانی امپائر علیم ڈار کے دونوں بیٹے اسکاٹ لینڈ میں برطانوی کرکٹ کلب میں کھیلنے کے لیے جھوٹی معلومات فراہم کرنے پر پکڑے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بیٹے علی ڈار اور حسن ڈار نے جعلی ناموں سے برطانوی کلمرناک کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کےلئے نہ صرف رجسٹریشن کرائی بلکہ جائے پیدائش میں بھی پاکستان کی جگہ اسکاٹ لینڈ لکھوایا۔ علیم ڈار کے دونوں بیٹوں نے کلمرناک کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کے لیے جھوٹ بولا اور اپنی رجسٹریشن عمر اور صالح مصطفی کے فرضی ناموں سے کروائی تاہم اسکاٹ لینڈ میں ایک میچ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا دونوں کھلاڑیوں نے غلط معلومات فراہم کیں۔رپورٹ کے مطابق علیم ڈار کے دونوں بیٹوں کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے پر اسکاٹ لینڈ کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی نے کلمرناک کرکٹ کلب کی سزا کے طور پرتنزلی کرکے پوائنٹس میں کمی کردی۔ دوسری جانب کلب نے سزا کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ کلب نے جان بوجھ کر کسی کھلاڑی کی غلط معلومات فراہم نہیں کی تاہم ایسا کلب کے کسی ممبر کی جانب سے کیا گیا ہے لیکن یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔واضح رہے کہ علیم ڈار کے بھتیجے محمد عظیم ڈار کلمرناک کرکٹ کلب کے نہ صرف مستقل ممبر ہیں بلکہ وہ U-19 ٹیم کے کھلاڑی بھی ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…