فیصل آباد(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر جنید خان کا نوزائیدہ بچہ انتقال کر گیا جس پر ملکی اورغیر ملکی کرکٹرز ان سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی ٹیم کے بولر جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت افسوسناک ہے کیونکہ میرے پہلے بچے کا انتقال ہو گیا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ میری اہلیہ کی صحت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہے۔جنید خان کے بیٹے کے انتقال پر قومی و بین الاقوامی کرکٹرز کی جانب سے ان سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔ جنید خان سے اظہار تعزیت کرنے والوں میں قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس، ون ڈے کپتان اظہر علی، عمر اکمل، وہاب ریاض اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود شامل ہیں۔ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی اور پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی نے بھی جنید خان سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ جنید خان فروری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
جنید خان گہرے صدمے سے دو چار ، بچہ انتقال کر گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































