منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

انٹرنیشنل ٹیم کی پاکستان آمد،سے پشاور اوردیگرشہروں میں میچز،جاوید آفریدی نے خوشخبری سنادی

datetime 29  اپریل‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی رواں برس عالمی الیون ٹیم بنا کر پاکستان میں میچ کھیلے گی جس کا مقصد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور عالمی کرکٹ برادری کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام دینا ہے۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس عالمی الیون ٹیم میں پشاور زلمی کیکرکٹرز کے علاوہ کئی دوسرے کرکٹرز بھی شامل کیے جائیں گے اور یہ میچ ملک کے مختلف شہروں میں کرائے جائیں گے جس کے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان سپر لیگ کے دوران جس غیر ملکی کرکٹر سے بھی بات کی وہ پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے تیار ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے۔پشاور زلمی کے مالک نے کہا کہ جب ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تو انہوں نے ڈیرن سیمی سے بات کی تھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ بورڈز کی سطح پر تو بات چیت چلتی رہتی ہے لیکن اگر آپ لوگ ہم کھلاڑیوں کو پہلے اعتماد میں لیتے تو یقیناًہم اپنے بورڈ کو پاکستان میں کھیلنے کے لیے قائل کرنے کے لیے اپنا کردار ضرور ادا کرسکتے تھے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے لوگ بنے ہیں ان حالات میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ ان علاقوں میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے دنیا کو مثبت پیغام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ پہلے دو تین سال تک ٹیموں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوگا لیکن وہ ذاتی طور پر اس بات کے حق میں ہیں کہ کشمیر کی ٹیم کو بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ٹورنامنٹ میں یقیناًہر فرنچائز کو خسارہ ہوا ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے معاملے میں اپنی ٹیکس پالیسی پر نظرثانی کرے کیونکہ نہ صرف مالکان کو بلکہ غیرملکی اور ملکی کرکٹرز کو بھی ٹیکس کی مدد میں 25سے 30فیصد ادائیگی کرنی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک بہت بڑی انڈسٹری بننے جا رہی ہے لہٰذا ابتدائی مرحلے پر حکومت کو اس میں ٹیکس کی چھوٹ دینی چاہیے جس کے لیے وہ ابھی تک تیار نہیں ہوئی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…