ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑی کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی دیدی ۔۔۔

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن( نیوز ڈیسک)مایہ ناز کیوی بلے باز کین ولیمسن کو برینڈن میک کولم کی جگہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا نیا قائد مقرر کردیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دنیائے کرکٹ میں ایک بڑی طاقت کی شکل دینے والے برینڈن میک کولم نے فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔2010 میں ہندوستان کے خلاف ڈیبیو کرنے والے کین ولیمسن کو ایک عرصے سے میک کولم کا جانسشین تصور کیا جا رہا تھا جہاں وہ پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں کیوی ٹیم کی باگ ڈور سنبھال چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ولیمسن ایک عرصے سے ٹیم میں ایک لیڈر کی حیثیت سے ہیں اور پہلے ہی خود ایک انتہائی قابل کپتان ثابت کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ سوچ کی وجہ سے ساتھی کھلاڑی اور کرکٹ حلقے میدان اور میدان سے باہر ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ ہندوستان میں انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے موجود ولیمسن نے کہا کہ وہ میک کولم کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹیم کو تیار کرنا چاہتے ہیں، یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم مزید کارہائے نمایاں انجام دے سکتی ہے۔واضح رہے کہ ولیمسن کی زیر قیادت حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور اس ٹورنامنٹ اسپن باؤلرز کے بہترین طریقے سے استعمال پر ولیمسن کی صلاحیتوں کو کافی سراہا گیا تھا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…