لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھیل کا کوئی اعتبار نہیں، چل گئی تو ان جیسا کوئی نہیں لیکن ناقص کارکردگی کا بھی جواب نہیں اسے اندیشے کو بھانپتے ہوئے پی سی بی کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے متوازن ٹیم چن کر کوئی بڑا دعویٰ کرنے کے بجائے یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ وہ کوئی نجومی تو نہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بارے میں پیش گوئی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ ٹیم کے لیے پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے والے چیف سلیکٹر بھی ٹیم کا مستقبل بتانے سے قاصر ہیں۔ صحافی نے سوال پوچھا ٹیم کب تک اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی۔ انزی بولے سلیکٹر ہوں نجومی نہیںنئے نویلے چیف سلیکٹر نے تبدیلی کا اشارہ بھی دیا کہتے ہیں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ۔۔بورڈ نے کسی کھلاڑی کو سلیکٹ کرنے یا نہ کرنے بارے کوئی ہدایت نہیں دی ٹیم خود ہی منتخب کروں گا۔۔پاکستان کپ میں سامنے آنے والے کچھ تنازعات کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ آو¿ٹ ہونے پر مایوسی اور غصہ آہی جاتا ہے۔۔ لیکن اسے ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کہہ سکتے ۔