جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پی سی بی کی عمر اکمل کو ایک اور ’’کلین چٹ ‘‘مل گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2016 |

لاہور،فیصل آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ کھیلنے والی بلوچستان کی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو سٹیج ڈرامہ دیکھنے کے دوران لڑائی جھگڑا کرنے کے الزام سے ’’کلین چٹ ‘‘ دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ میں شریک عمر اکمل نے کرکٹ بورڈ کے قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بعض ساتھی کرکٹر ز کے ہمراہ شراب و شباب کے مزے لوٹنے کے ساتھ ساتھ سٹیج اداکاراؤں کی پرفارمنس دیکھی، اس دوران جب ایک اداکارہ نے اپنا گانا مکمل کیا تو عمر اکمل اور انکے ساتھی کھلاڑیوں نے گانا دوبارہ سنوانے کی ضد کی تاہم سٹیجچ انتظامیہ کی جانب سے انکار پر انہوں نے انتظامیہ سے بدتمیزی کی اور لڑائی جھگڑا کیا جس کے بعد پی سی بی سکیورٹی اور ویجیلنس یونٹ نے ان کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور اس کی ابتدائی رپورٹ میں عمر اکمل کو کلین چٹ مل گئی ہے ،رپور ٹ کے مطابق تھیٹر مالکان یا وہا ں لگے کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لینے کے بعد بھی عمر اکمل کیخلاف لڑائی جھگڑے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…