حافظ آباد(نیوز ڈیسک)کبڈی کے قومی کھلاڑی رائے مہدی حسن کھرل آف جانگلے گذشتہ روز یہاں بلڈ کنسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم نصف صدی سے کبڈی کے کھیل سے وابستہ چلے آرہے تھے اور انکے کبڈی کے میدان میں شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جاتی ہے۔وہ ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن حافظ آباد کے سینئر نائب صدر بھی چلے آرہے تھے۔ رائے مہدی حسن کی نمازجنازہ نواحی گائوں جانگلے میں ادا کی گئی۔ جس میں کبڈی کے کھلاڑیوں کے علاوہ معززین ضلع کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے ضلعی راہنمائوں چوہدری شہباز احمد چدھڑ، جنرل سیکریٹری امین انصاری، سعید انجم اور ادریس پہلوان نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اسے کبڈی کے حلقوں کا بہت بڑا نقصان قراردیا ۔