نئی دہلی (نیوزڈیسک) شادی کرکٹرز کے لیے خوش قسمتی لاتی ہے یا بدقسمتی ،اس حوالے سے انتہائی دلچسپ حقائق سامنے آرہے ہیں۔ بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ دوستی کے بعد ان کی پرفارمنس میں بہتری کے بعد لوگوں کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی بیگمات اور گرل فرینڈز ان کی پرفارمنس پر مثبت یا منفی اثر ڈالتی ہیں،ایک بھارتی براڈ کاسٹر نے ٹی وی شور میں اس پر ایک تقابلی جائزہ پیش کیا ہے جس میں کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز کی شادی سے پہلے اور بعد میں ٹیسٹ اوسط کا موازنہ کیا گیا ،پرفارمنس جائزے کے مطابق ڈیوڈ وارنر اور نوجوت سنگھ سدھو کی پرفارمنس کو شادی کے لڈو کھا کر چار چاندلگ گئے تاہم سابق پاکستان کپتان رمیز راجہ کو کچھ خاص فرق نہیں پڑا،سدھو شادی سے پہلے محض 13کی اوسط سے رنز بنا رہے تھے تاہم شادی ہوتے ہی یہ اوسط 43.32ہوگئی ،وارنر بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوتے ہی ان کی فی ٹیسٹ رنز بنانے کی اوسط 48.20سے بڑھ کر 54.92ہوگئی،بھارتی کپتان ایم ایس دھونی شاد ی سے قبل 42.59کی اوسط رکھتے تھے تاہم ساکشی کے ساتھ شادی کے بعد یہ اوسط 34.47ہوگئی،رمیز راجہ 32.28سے 31.62پر چلے گئے، شین واٹسن بھی 39.43سے 33.52پر گئے، اے بی ڈیویلیئرز 50.50سے 50.29پر پہنچے،فاف ڈوپلیسی شادی کے بعد 58.50سے 35.38تک پہنچ گئے۔ ۔
شادی کرکٹرز کے لیے خوش قسمتی یا بدقسمتی،دلچسپ حقائق سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































