دبئی (نیوزڈیسک) آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ بگ تھری کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ مئی میں نئے چیئرمین کا انتخاب جمہوری انداز میں ہوگا۔آئی سی سی کے بڑوں نے بڑے فیصلے کرلئے۔ پانچ روزہ سہہ ماہی میٹنگ میں کونسل کے قوانین میں تبدیلی پر اتفاق ہوگیا ہے۔بگ تھری کو بڑا جھٹکا لگادیا گیاہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین کا انتخاب جمہوری انداز میں ہوگا۔مئی میں خفیہ ووٹنگ سے نیا چیئرمین بنے گا۔چیئرمین کسی بھی ممبر ملک سے ہوسکتا ہے،چیئرمین صرف آئی سی سی کا عہدہ رکھ سکے گا۔بگ تھری کا متبادل نظام جون میں فائنل ہوگا۔سیاسی مداخلت کو ممبر بورڈز میں ختم کرنے پر تمام اراکین متفق ہوگئے ہیں۔میٹنگ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ اور فیوچرٹوورپروگرام کومنافع بخش بنانے پر اتفاق کیاگیاہے۔ دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔