ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بیٹی کے انتقال کی خبر، مدینہ میں موجود شاہد آفریدی کے مخالفین کی نہایت قبیح حرکت

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،مدینہ (آن لائن) سعودی عرب میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کیلئے موجود پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اورسابق ٹی20کپتان شاہدآفریدی کے ناقدین اور سوشل میڈیا کے صارفین نے نہایت قبیح حرکت کی اور بغیر کسی تصدیق کے ان کی زیرعلاج بیٹی کے انتقال کی افواہ پھیلادی اور ساتھ ہی کچھ صارفین نے تصویر مزید آگے پھیلاتے ہوئے دعا کی اپیل بھی کردی تاہم شاہدآفریدی کی صاحبزادی اسمارہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کے انتقال کی افواہ میں کوئی حقیقت نہیں جبکہ گزشتہ ماہ اسمارہ کاصرف دانتوں کا آپریشن ہواتھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک معصوم بچی کے جسد خاکی کی تصویرکو اسمارہ کی تصویر کیساتھ جوڑدیاگیاجوبظاہر اسمارہ کی ہم شکل لگتی ہیں اور شاہدآفریدی کی صاحبزادی کے انتقال کی افواہ کیساتھ ہی بتایاگیاکہ وہ کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئیں جسے کئی لوگوں نے مزید لائیک و شیئرکردیا اور دعا کی اپیل کردی لیکن شاہدخان آفریدی کی صاحبزادی زندہ ہیں اور ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔اسی طرح وائرل ہونیوالی ایک اور تصویر میں شاہدخان آفریدی ایک جنازے کو کندھا دیئے ہوئے ہیں لیکن یہ جنازہ کسی بڑے شخص یا عورت کا ہے ، نہ کہ بچے ک الیکن تصویر شیئرکرتے وقت نہیں سوچا گیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ شاہدآفریدی کی صاحبزادی کی دانتوں کی سرجری ہوئی تھی اور کامیاب آپریشن کے بعد شاہدخان آفریدی نے ہراس شخص کا شکریہ اداکیاتھا جنہوں نے انہیں اوران کی صاحبزادی کو دعاؤں میں یاد رکھا لیکن اب کی بار سوشل میڈیا کی وجہ سے شاہدخان آفریدی کی فیملی کو ذہنی کوفت کا سامنا کرناپڑا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…