جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹورنامنٹ سے باہر ، شوکاز نوٹس جاری

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مایہ ناز بلے باز یونس خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ میں امپائر سے تلخ کلامی کے بعد ٹورنامنٹ چھوڑ کرجانے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کو شوز کاز نوٹس جاری کردیا جبکہ انہیں پاکستان کپ کے دیگر میچوں میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں یونس خان کو ہدایت دی گئی کہ وہ 7روز کے اندر اپنا جواب داخل کرائیں۔واضح رہے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان پاکستان کپ میں پشاور کی نمائندگی کررہے تھے اور ایک میچ میں امپائرنگ کے تنازع کے باعث ان پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس پر وہ پاکستان کپ چھوڑکرکراچی آگئے تھے۔ پیر کے روز انہوں نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو فون کرکے اپنے رویے پر معافی مانگ لی تھی اور پاکستان کپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر بھی رضامند ہوگئے تھے تاہم بورڈ کے حالیہ فیصلے کے بعد کرکٹر یونس خان پاکستان کپ کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…