لاہور، لندن(نیوزڈیسک) جس کا ڈر تھا وہی ہوا ، برطانوی امیگریشن حکام نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم جولائی کے مہینے میں سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ جائے گی لیکن فاسٹ بولر محمد عامر کی دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ برطانوی امیگریشن حکام نے سزایافتہ کرکٹر کو ویزہ دینا برٹش قوانین کے منافی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے محمد عامر کی ویزہ درخواست پہلے بھی مسترد ہوچکی ہے۔