فیصل آباد(نیوزڈیسک)ڈریسنگ روم میں توڑ پھوڑ،احمدشہزادکاموقف بھی سامنے آگیا، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ارادتا ڈریسنگ روم کا شیشہ نہیں توڑا، بیٹ اپنے بیگ پر پھینکا تھا جو شیشے پر لگ گیا اور شیشہ ٹوٹ گیا، اگر شیشہ توڑنے کا جرمانہ ہے تو وہ ادا کرنے کو تیار ہوں تاہم پی سی بی کی جانب سے اب تک کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کپ کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی کھل عام خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی سب سے بڑی مثال یونس خان کا ایونٹ ادھورا چھوڑ کر جانا ہے ۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کی قیادت کرنے والے احمد شہزاد میچ میں سنچری نہ بنانے پر طیش میں آگئے اور انہوں نے ڈریسنگ روم کے شیشے توڑ دیئے، احمد شہزاد کو جرمانہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ٹیم کے کپتان احمد شہزاد بلوچستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 79رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے اور سنچری سے قبل آؤٹ ہونے کا غصہ انہوں نے ڈریسنگ روم کے شیشے پر نکالا، بلے باز پہلے بھی کئی بار پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرچکے ہیں تاہم اس بار انہوں نے آؤٹ ہونے پر ڈریسنگ روم میں پہنچ کر اپنے بیٹ سے تمام شیشے توڑ دیئے۔ احمد شہزاد کا میچ فیس کا جرمانہ کر دیا گیا ہے ۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیشے کی مرمت پر جتنا خرچ آئے گا وہ احمد شہزاد کی میچ فیس سے کاٹ لیا جائے گا۔