لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں میچ کے بعد اسٹیج ڈرامہ دیکھنے گیا تھا، قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی،اگرقانون کی خلاف ورزی کرتاہوں تو حکومت کو مجھے سزا دینے کا حق ہے، درخواست ہے کہ مجھ پربات کریں، میری کرکٹ پر بات کریں، میری پرفارمنس پر بات کریں لیکن پلیئرزکی ذاتی زندگی کو ہائی لائٹ نہ کیا کریں۔واضح رہے کہ پاکستان کپ کے دوران خیبرپختونخوا کے کپتان یونس خان امپائر کے فیصلے سے ناراض ہوکر ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے جس کے بعد ٹیم کی قیادت احمد شہزاد کو سونپی گئی جنہوں نے میچ میں سنچری نہ بنائے جانے پر طیش میں ڈریسنگ روم کے شیشے توڑ دیئے۔