لاہور /فیصل آباد (نیوزڈیسک)سٹیج ڈرامہ کے دوران جھگڑا،عمر اکمل کیلئے نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا،حکم جاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نئے تنازع میں پھنس گئے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیج ڈرامہ انتظامیہ سے جھگڑنے پر تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں آئے روز تنازعات جنم لے رہے ہیں اور کھلاڑی کھلے عام پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں تاہم حکام کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری پاکستان کپ کے اب تک 6میچز ہوچکے ہیں لیکن آئے روز کھلاڑیوں کی جانب سے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ یونس خان کے بعد احمد شہزاد اور اب عمراکمل تنازع کی زد میں آچکے ہیں جو فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامے کے دوران کسی سے جھگڑ پڑے جس کا پی سی بی نے سختی سے نوٹس لے لیا۔