پونے(نیوزڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے 16میچ میں رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر 12لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائدکردیا گیا ہے۔آئی پی ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوہلی الیون اپنے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان رائزنگ پونے سپر سٹارز کی ٹیم کیخلاف جمعے کو کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت کے دوران اپنے اوور مکمل کرنے میں ناکام رہے جس پر رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے کپتان 12لاکھ بھارتی روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔