ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی سٹارکھلاڑی مہندرسنگھ دھونی کی ’’شاہ خرچیاں‘‘ بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا

datetime 22  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارتی سٹارکھلاڑی مہندرسنگھ دھونی کی ’’شاہ خرچیاں‘‘ بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا،ایک جانب لوگ پانی کو ترس رہے ہیں دوسری جانب سوئمنگ پول کو روز خالی کیاجاتا ہے اوربھرا جاتاہے،بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چل رہے پانی کے بحران نے ہندوستانی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان مہندراسنگھ دھونی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی بعض رپورٹس کے مطابق دھونی کے آبائی علاقے رانچی میں پانی کے شدید بحران کے باوجود روزانہ ان کے گھر کے سوئمنگ پول کا پانی بدلا جاتا ہے جس کے لیے 15000لیٹر پانی استعمال ہوتا ہے۔جھارکھنڈ کے وزیر ریونیو امر کمار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھونی کے سوئمنگ پول کو بھرنے میں بہت پانی ضائع ہوتا ہے حالانکہ ان کے گھر کے آس پڑوس کے لوگ پانی کے بحران کا شکار ہیں۔مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ دھونی شاذ رو نادر ہی رانچی میں واقع اپنے اس گھر میں آتے ہیں تاہم ان کا سوئمنگ پول ہر وقت بھرا رہتا ہے،یہاں کے لوگوں کے لیے تو پانی موجود نہیں ہے لیکن دھونی کا پول بھرا رہتا ہے۔ دوسری جانب دھونی کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کے گھر کا پول صرف ان کی موجودگی میں ہی بھرا جاتا ہے۔ ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…