لاہور ( نیوز ڈیسک)چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ بورڈ نے ابھی سابق کوچ وقار یونس کی رپورٹ نہیں دی ہے ان کی رپورٹ میں دی جانیوالی تجاویز سے فائدہ اٹھایا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ اچانک زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں جو فٹ ہو ، گا اچھا پر فارم کرے گا ٹیم کا حصہ رہے گا ۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کامران اکمل ، شعیب ملک سمیت کسی کی کرکٹ ختم نہیں ، ہوئی کسی کی کرکٹ ختم کرنے نہیں آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس کی رپورٹ ابھی نہیں ملی ہے ان کی تجاویز سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ نیشنل ون ڈے کپ میں بچز اچھی نہیں بنائی گئیں ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس کاجائزہ لے رہے ہیں