فیصل آباد(نیوزڈیسک) ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے نئی سلیکشن کمیٹی سے امیدیں باندھ لیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وہ پاکستان کپ میں اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔ انضمام الحق کے چیف سلیکٹر بننے سے ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہوگی ۔ کامران اکمل نے کہاکہ پاکستان کپ میں شامل تمام ٹیمیں متوازن ہیں ، کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ 34 سالہ کامران اکمل نے پاکستان کی طرف سے آخری ون ڈے چیمپئنز ٹرافی دو ہزار تیرہ میں کھیلا تھا۔