ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے عرفان پر ڈھائی سال کی پابندی لگا دی

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ہانک کانگ کے فاسٹ باو¿لر عرفان احمد پر ڈھائی سال کی پابندی عائد کردی ہے۔عرفان کو کرپشن سمیت کسی بھی جرم کا مرتکب نہیں ٹھہرایا گیا لیکن وہ سزا کے خلاف اپیل کے اپنے حق سے دستبردار ہو گئے ہیں۔تاہم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہے کہ وہ جنوری 2012 سے جنوری 2014 تک کرپشن کیلئے ان تک رسائی کرنے یا انہیں دعوت دینے والوں کے بارے میں مکمل معلومات دینے سے قاصر رہے۔انہیں اسی سلسلے میں آئی سی سی کے ضابطے کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے تحقیقات کے بعد انہیں نومبر 2015 میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا اور ان پر پابندی کا اطلاق چار نومبر 2015 سے ہو گا اور اس کا خاتمہ چار مئی 2018 کو ہو گا۔ہانگ کانگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین مائیک والش نے کہا کہ ہم کرپشن کے خلاف جاری آئی سی سی کی جنگ کی حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ان میں بھرپور تعاون کرتے رہیں گے۔26 سالہ عرفان نے 2008 میں اپنے ڈیبیو کے بعد اب تک چھ ایک روزہ اور آٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کی اور آخری مرتبہ جولائی 2015 میں ہانک کانگ کی نمائندگی کی تھی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…