جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

کیسے کھلاڑی سلیکٹ کروں گا؟انضمام الحق نے اعلان کر دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2016 |

فیصل آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان کے کرکٹ ٹیم کے نو منتخب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بلاشبہ ملک میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن صرف ٹیلنٹ سے کام نہیں چلے گا۔ ان کے بقول نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی جدید طرز کی کرکٹ کے مطابق نکھارنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے ہمیں خود گرائونڈ ز میں جانا ہو گا ، ماضی کی طرح صرف اسکور کارڈ کی بنیاد پر کھلاڑی منتخب نہیں کریں گے، دیکھیں گے کہ کھلاری نے کس کنڈیشن اور کن بالرز کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا، پریشر اور دبائو میں کم اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی سلیکٹ کریں گے۔ انضمام کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے کئی اہم مواقع ہیں ، پاکستان کپ اور پھر قائداعظم ٹرافی کے ایونٹ بھی ہونے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اچھے اوپنرز اور اسپنرز کی ضرورت ہے ، مذکورہ ایونٹس میں اچھے سلو گیند باز اور اوپنرز کا انتخاب کریں گے ، ماضی میں ہم دیکھتے آرہے ہیں کہ اوپننگ جوڑی میں صرف ایک کھلاڑی رنز کرتا رہا ہے۔ نو منتخب چیف سلیکٹر کے مطابق گرین شرٹس کو اس وقت کئی اہم مسائل کا سامنا ہے جن میں فٹنس ایک اہم مسئلہ ہے، فٹنس ٹھیک نہ ہونے کے سبب آپ کی کارکردگی اوپر سے نیچے کی طرف آجاتی ہے ، معاملات بہتر ہونے میں وقت لگے گا تاہم پر امید ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ تمام چیزوں کو بہتر بنا لیں گے۔ سلیکشن کمیٹی کے انتخاب سے متعلق ایک سوا ل پر انہوں نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے وابستہ افراد کا انتخاب کیا ہے، کھیل کے تینوں شعبوں سے ماہرین کا انتخاب کیا ہے، ڈومیسٹک لیولز سے وابستگی کی بدولت نوجواب کھلاڑیوں پر ان کی نظر ہے اور وہ مستقبل میں بہتر ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…