سڈنی(این این آئی) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے رواں برس جنوبی افریقہ اور پاکستان سے ہونے والی سیریز کا شیڈول جاری کردیا ۔ شیڈول کے مطابق پہلے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہو گی جس میں تیسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا تاہم جنوبی افریقی کرکٹرز اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں اور انہوں نے پنک گیند سے فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3نومبر کو پرتھ میں، دوسرا ٹیسٹ 12سے ہوبارٹ میں جبکہ تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 24نومبر سے ہوگا۔اس کے علاوہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ بھی تین ٹیسٹ اور 5ون ڈے میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15دسمبر سے گابا میں ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جبکہ باقی دونوں ٹیسٹ میچز ڈے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26دسمبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے فوری بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز ہو گی جس کے بعد کینگروز پاکستان کے خلاف 5ایک روزہ میچ کھیلیں گے اور پھر سری لنکن ٹیم آسٹریلیا میں 3ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ شیڈول سیریز کے میچز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے رواں برس جنوبی افریقہ اور پاکستان سے ہونیوالی سیریز کا شیڈول جاری کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































