کولمبو (نیوزڈیسک)سابق سری لنکن ٹیم کے کپتان ارجونا راناٹونگا نے دعویٰ کیا ہے کہ میں ن 1996ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں سکول پرنسپل کی طرح ٹیم کی قیادت کی تھی۔ ایک بیان میں راناٹونگا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے 1996ءورلڈ کپ میں ایک سکول پرنسپل کی طرح ٹیم کی کپتانی کی، میں کھلاڑیوں کو رات 10 بجے کمروں میں پہنچنے کیلئے حکم دیتا تھا اور وہ اس کی تقلید کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے فائنل کی ہرگیند اور ہر رنز یاد ہے، ہم بھرپور توانائی اور امید کے ساتھ میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے، ہم پراعتماد تھے اور کسی ٹیم کا خوف نہیں تھا، میں نے ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ اگر ہم اپنے اندر خوداعتمادی کریں تو ٹائٹل جیت لیں گے، کھلاڑیوں سے کہا کہ صرف پرفارمنس پر توجہ دیں باقی کام مجھ پر چھوڑ دیں۔ ورلڈ کپ میں تاریخی فتح نے ملکی کرکٹ کو بدل کر رکھا دیا تھا اور آئی لینڈرز مضبوط ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی، اس کے بعد ٹیم نے گزشتہ بیس برسوں میں کئی فتوحات اپنے نام کیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے صرف سو فیصد پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا تھا نہ کہ سٹارز کو اور یہی ہماری فتح کا اصل راز تھا۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا کو زیر کر کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ راناٹونگا کو 93 ٹیسٹ اور 269 ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے