ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عاقب جاوید عہدے سے مستعفی ،پی سی بی کو بھی در خواست دیدی

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستانی کرکٹ کا بڑا نام مستعفی, پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید متحدہ عرب امارات کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو کر لاہور قلندر کی ٹیم سے وابستہ ہوگئے ہیں، فاسٹ باؤلر نے ٹیم کی کوچنگ میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ ٹیم کی کوچنگ کیلئے غیر ملکی کوچز نے بھی گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروادی ہیں اب تک پانچ غیر ملکی کوچز کی درخواستیں پی سی بی کو موصول ہوچکی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کی کوچنگ کرنے میں وہ لطف نہیں رہا جو ابتدا کے دنوں میں ہوتا تھا۔ پچھلے کئی سالوں سے ایک ہی کام کر رہاہوں لیکن اب کچھ نیا کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ کے طور پر معاہدہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان دو سے تین روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کا سسٹم بالکل الگ ہوتا ہے جو کہ پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد ہوتا ہے جس کی وجہ سے ٹیموں میں سیاست نہیں ہوتی اور لوگ اپنی ٹیم کو آگے جاتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ مجھے پی ایس ایل کے علاوہ بنگلہ دیشی لیگ، کیریبیئن لیگ اور دیگر ملکوں کی لیگز کی طرف سے کافی آفرز آئیں تاہم میں نے پی ایس ایل کو ترجیح دی ہے۔ دوسری جانب عاقب جاوید قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے میں بھی دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں ان کے علاوہ غیر ملکی کوچز نے بھی قومی ٹیم کی کوچنگ میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اب تک پانچ غیر ملکی کوچز کی درخواستیں پی سی بی کو موصول ہوچکی ہیں ان غیر ملکی کوچزمیں مکی آرتھر، اینڈی فلاور اور جمی سنڈرزنے پی سی بی میں درخواست جمع کرا دی ہے جبکہ پیٹر مورس اور سٹیورٹ لانے بھی کوچنگ کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…