ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

انضمام نے آتے ہی آفریدی کو بڑی خوشخبری سنادی‎

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور مشتاق احمد کو نیشنل اکیڈمی کے ہیڈکوچ کے عہدے پر تعینات کردیا۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے انضمام الحق کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہیں قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر اور مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ انضمام الحق اب ہمارے ساتھ کام کریں گے اور وہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان خود کریں گے، کچھ مشہور کوچزپاکستان آنے کو تیار ہیں لیکن ہیڈ کوچ کے لئے ملکی یا غیر ملکی ہونا ضروری نہیں تاہم ہیڈ کوچ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا جب کہ محمد اکرم کی جگہ مشتاق احمد نیشنل اکیڈمی کے ہیڈکوچ ہوں گے، نیشنل اکیڈمی آزادانہ طریقے سے کام کرے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کپ کے بعد ایبٹ آباد میں بوٹ کیمپ کوچنگ سیشن کروائیں گے اور یہ کیمپ 3 ہفتے تک جاری رہے گا، کرکٹ کی بہتری کے لئے اسکول کرکٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے بھی کام کررہے ہیں جب کہ 8 سال سے بند بائیو مکینیکل لیب بھی فعال کردی گئی سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کسی بھی طرزکی خدمت میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے، میں قومی ذمے داری کی ادائیگی کے لئے آیا ہوں اور کوشش کروں گا کہ اپنی ذمے داری سےانصاف کرسکوں، سلیکشن پینل کے لئے میرے دیے گئے نام بورڈ نے قبول کرلیے جس پران کا شکر گزار ہوں، میری ٹیم میں توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر سلیکٹرز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور کپتان اپنی بات سلیکٹرز سے منوا تا تھا، سلیکٹرز اور کپتان کی رائے ماننی چاہیے، میں قومی ذمے داری کی ادائیگی کے لئے آیا ہوں جسے چھوڑ کرنہیں جاؤں گا۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کی حالیہ ٹی 20ایونٹ میں کارکردگی بہتر نہیں تھی تاہم پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے ان کا کہنا تھا کہ آفریدی نے 20سال پاکستان کے لیے خدمات فراہم کیں وہ کل بھی ہمارے اسٹار تھے اور آج بھی ہیں۔

 



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…