ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مصباح الحق کا رواں سال انگلینڈ کی سیریز کیلئے خود کو فٹ اور فارم میں رکھنے کیلئے اے ٹیم کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے رواں سال انگلینڈ کی سیریز کیلئے خود کو فٹ اور فارم میں رکھنے کیلئے اے ٹیم کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرک انفو کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے کاؤنٹی کھیلنے کا موقع نہیں ملا تاہم میں دورے سے قبل اپنی ٹیم کے چند لڑکوں کے ساتھ تھوڑا پہلے ہی انگلینڈ جانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں تاکہ کچھ پریکٹس میچز کھیل کر وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔ دورے سے قبل مجھے پاکستان کپ، کنڈیشننگ کیمپ اور اے ٹیم میں نمائندگی کا موقع ملے گا۔ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے سب ایک عرصے سے کوئی میچ نہ کھیلنے والے مصباح نے کہا کہ فارغ رہنا بہت مشکل ہے تاہم میں نے انگلینڈ کی سیریز کھیلنے کیلئے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایک مخصوص عرصے تک کھیل سکوں تاکہ نوجوان میری جگہ لینے کیلئے تیار ہو سکیں۔ مجھے امید ہے کہ جب میں کھیل چھوڑ کر جاؤں گا تو پاکستانی ٹیم محفوظ ہاتھوں میں اور اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم متحد رہی تو جب میری جگہ نیا کپتان آئے گا تو کسی کو بھی فرق محسوس نہیں ہو گاتاہم مصباح نے واضح کیا کہ تمام سیریز کھیلنے کا انحصار فارم اور فٹنس پر ہے، اگر فارم اور فٹنس ٹھیک نہ رہی تو وہ ٹیم پر بوجھ بننے کے بجائے خود چلے جائیں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…