منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ون ڈے کرکٹ میں واپسی،مصباح الحق کا زبردست اعلان

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ون ڈے کرکٹ میں واپسی،مصباح الحق کا زبردست اعلان،کہتے ہیں میری واپسی خارج از امکان ہے ،مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے ملک کیلئے حکمت عملی بنانی چاہئے-پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کاہے کہ اس کا انحصار ان کی فارم اور فٹنس پر ہو گا۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے تاہم اب وہ فٹ ہیں۔پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ اور نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بارے میں مصباح الحق نے کہا کہ تبدیلیوں سے فرق پڑتا ہے تاہم انھیں توقع ہے کہ یہ تبدیلیاں مثبت رہیں گی اور نئے کوچ کی فوری تقرری سے اتنا وقت مل جائیگا کہ وہ انگلینڈ کے اہم دورے کے لیے حکمت عملی تیار کر سکیں۔ ان کے خیال میں اس طرح چیف سلیکٹر کی تقرری سے انگلینڈ کے موسم اور وکٹوں سے مطابقت سلیکشن میں آسانی رہے گی۔مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی ممکنہ واپسی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے کی طرف بڑھنا چاہیے کیونکہ مختصر المیعاد منصوبہ بندی کبھی بھی مستقبل کو محفوظ نہیں بنا سکتی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…