اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے دائر درخواست پر پی سی بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا ۔پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار احمد نواز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تفضل رضوی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے امیر کاظمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔پی سی بی کے وکیل تفصل رضوی نے عدالت سے استدعا کی کہ پی سی بی کے آئین میں ترمیم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کے باعث خارج کی جائے ۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ان کو ڈکٹیشن نہ دینے کے ریمارکس دیئے۔عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پی سی بی سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی ۔