اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ کپ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کب ہوگا؟ خبر آ گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ کپ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز منگل سے ہوگا، میگا ایونٹ میں ٹائٹل کے حصول کےلئے چاروں صوبوں اور وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کپ کے نام سے ایک اور ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ایونٹ منگل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا جس میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ مصباح الحق اسلام آباد، شعیب ملک پنجاب، سرفراز احمد سندھ، یونس خان خیبرپختونخوا اور اظہر علی بلوچستان کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ ایونٹ میں ہر ٹیم 6 میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 20 اپریل کو دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تیسرا میچ 21 اپریل کو سندھ اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا، 22 اپریل کو چوتھے میچ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا مدمقابل ہوں گی۔ پانچواں میچ 23 اپریل کو سندھ اور اسلام آباد کے مابین ہوگا، 24 اپریل کو چھٹا میچ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائےگا , 25 اپریل کو پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ¾27 اپریل کو آٹھواں میچ سندھ اور خیبرپختونخوا کے مابین کھیلا جائے گا، 28 اپریل کو نویں میچ میں بلوچستان اور اسلام آباد جبکہ 29 اپریل کو دسویں اور آخری لیگ میچ میں پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل یکم مئی کو ہوگا، تمام میچز اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…