ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کر کٹ شا ئقین کیلئے خو شخبر ی !پی ایس ایل کا اگلا ٹورنامنٹ کس ملک میں ہو گا ؟ پتہ چل گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے دورہ پاکستان کے لئے رابطہ کیا ہے، سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہوتے ہی پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں کرایا جائے گا، دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں کھیل زوال پذیر ہیں، کھلاڑیوں کو بینکوں سمیت کوئی ادارہ ملازمتیں دینے کے لئے تیار نہیں۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے دورہ پاکستان کے لئے رابطہ کیا ہے،جب کہ دوسری جانب ستمبر 2016ءمیں دولت مشترکا ورلڈ الیون ٹیموں کے دورہ پاکستان کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ سے متعلق ریاض حسین کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہوتے ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد پاکستان میں کرایا جائے گا، دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں کھیل زوال پذیر ہیں، کھلاڑیوں کو بینکوں سمیت کوئی ادارہ ملازمتیں دینے کے لئے تیار نہیں۔
ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ حکومت ملک میں مجموعی طور پر کھیلوں کے فروغ کے لئے گہری دلچسپی رکھتی ہے، دہشت گردی کی وجہ سے دیہات میں کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کے میدان ختم ہوگئے، اسکول میں گراؤنڈ نہیں ہیں، کوٹھیوں میں اسکول قائم ہیں، وزارت کا بجٹ صرف 70 کروڑ ہے، ہم نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے صوبوں کو لکھا کہ وہ این او سی کو دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے گراؤنڈ سے مشروط کریں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک قومی پالیسی کی ضرورت ہے، نان ٹیکنیکل اور نان سائنٹفک اپروچ نے ہمیں تباہ کر دیا ہے، ہاکی کیلئے ملک میں کوئی بلیو ٹرف نہیں ہے، آسٹروٹرف بھی پرانے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبوں کو تمام کھیلوں میں ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے، ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ تمام جماعتیں آپ کو سپورٹ کرنا چاہتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کوئی ادارہ ملازمتیں نہیں دے رہا، کوئی ادارہ پیسہ دینے کو تیار نہیں، کوئی بینک کھلاڑیوں کو نوکری نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی کو ایک ماہ سے عہدہ ملا ہے، انہوں نے کب کرپشن کی۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے دورہ پاکستان کے لئے رابطہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے سالوں میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہونے پر بین الاقوامی کرکٹ کے لئے میدان سجیں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…