ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انضمام کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نےایک اور پاکستانی کھلاڑی کو کوچ بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر نسیم دانش نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ کوچ کے لیے یونس خان سے رابطہ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ نسیم دانش نے کہا کہ ‘ہم اس پیش رفت سے مایوس ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ’انضمام اپنے ملک میں مذہبی کام کرتے ہیں اور کبھی بھی پی سی بی سے رابطے میں نہیں تھے۔انھوں نے کبھی بھی سنجیدگی سے ان کی خدمات حاصل کرنے کا نہیں سوچا لیکن جب وہ افغان ٹیم کے ساتھ حالیہ کامیابیوں سے ایک دفعہ جب مشہور ہوئے تو پی سی بی نے ان کی خدمات حاصل کرنے کا سوچا’۔اے سی بی کے صدر نے کہا کہ’اب ہم انضمام الحق کی جگہ نئے کوچ کے لیے اشتہار دیں گے اور ہماری پہلی ترجیح ہندوستانی کوچ کی ہے، ہم کسی بڑے نام کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ہماری کرکٹ کو آگے بڑھائے’۔دوسری جانب اے سی بی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔نسیم دانش کا کہنا تھا کہ’وہ (یونس خان) ہماری زبان اچھی طرح جانتے ہیں اور ہمارے کھلاڑیوں کےساتھ بات کرنے کے لیے انھیں بہت آسانی ہوگی، اگر ہندوستانی کوچ کی ہماری پہلی ترجیح کامیاب نہیں ہوئی تو یونس خان سے بات کی جائے گی’۔ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تعیناتی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے ذہن میں سری دھرن سری رام بھی ہیں جن کی خدمات کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ان کی نوجوان ٹیم کے لیے حاصل کی تھیں’۔نسیم دانش کا کہنا تھا کہ ‘ہوسکتا ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے کو پیش کش کریں’۔واضح رہے افغانستان ٹیم کے باو¿لنگ کوچ منوج پربھارکر کا معاہدہ بھی حال ہی میں ختم ہوچکا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…