لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک) ساؤتھ ایشین گولڈمیڈلسٹ ہمایوں خرم جان کی بازی ہارگیا۔باڈی بلڈر نے رواں ماہ ساؤتھ ایشین مقابلوں میں تمغہ جیتا تھا۔استاد گجو کے بعد ایک اور باڈی بلڈر زندگی کی بازی ہار گیا۔ معروف باڈی بلڈر ہمایوں خرم بھی پراسرار انداز میں انتقال کرگیا۔ دونوں باڈی بلڈرز نے2اپریل کولاہورمیں ساؤتھ ایشین مقابلےمیں میڈل جیتےتھے۔ہمایوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمایوں کی موت کھانے کی نالی بندہونےکی وجہ سے ہوئی۔ اس نے قوت بڑھانے والی ادویات نہیں لی تھیں۔اسٹیرائیڈزکا استعمال جسم کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ہمایوں خرم مسٹرلاہور،مسٹرپنجاب اورمسٹرپاکستان بھی رہ چکاتھا۔ ہمایوں خرم کی 4ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔اس سے قبل رواں ماہ سیالکوٹ میں استاد گجو نامی باڈی بلڈر بھی پراسرار طورپر جان کی بازی ہار گیا تھا۔