منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد کا ٹیم میں گروپنگ اور اختلافات کی خبروں سے انکار

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں پلیئرز پاور، گروپنگ اور اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جو صرف ٹیم کا مورال متاثر کرتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی اخبار کے دفتر کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اہم ایونٹس کے دوران ٹیم میں گروپنگ اور اختلافات جیسی خبریں گرم ہو جاتی ہیں جس سے ٹیم کا مورال متاثر ہوتا ہے لیکن وہ یقین دلاتے ہیں کہ تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی بھی ایسا فرد نہیں جو گروپنگ یا سیاست کر سکے۔ ایک سوال پر قومی ٹی ٹونٹی قائد کا کہنا تھا کہ سینئر کرکٹرز کے پریکٹس سیشنز سے جان چھڑانے کا تاثر بھی درست نہیں کیونکہ سارے کرکٹرز جان توڑ محنت کرتے ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا کئی مشکلات کا باعث بن رہا ہے جس کا نقصان قومی کرکٹرز اٹھا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد واپسی ناگزیر ہو گئی ہے۔ سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی دو میچز لاہور میں کرانے کی اطلاعات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند ہے، امید ہے آئندہ چار سے پانچ سال میں اس کا بہت زیادہ فائدہ ملنے لگے گا۔ ایک سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے کامیاب قائد عمران خان تھے تاہم اب مصباح الحق نے بھی ٹیسٹ ٹیم کو مضبوط بنا دیا ہے۔ سرفرازاحمد کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ انگلینڈ ٹور پر مرکوز ہے لہذا وہ انگلش کاؤنٹی یا کسی نجی لیگ میں بھی شرکت نہیں کر رہے ہیں اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…