جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پا کستان نے ٹیسٹ کر کٹ با رے پلا ننگ شروع کر دی

datetime 17  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نيو ز ڈیسک ) پاکستان نے نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے پلاننگ شروع کر دی، کھلاڑیوں کو فلڈ لائٹس میں پنک گیند سے کھیلنے کا عادی بنانے کیلیے ویسٹ انڈیز سے ایک نائٹ ٹیسٹ کی درخواست پر غور ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کو رواں برس کے اواخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، اس دوران 3 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے، میزبان بورڈ ایک ٹیسٹ فلڈ لائٹس میں پنک گیند سے کرانے کا خواہشمندہے، پی سی بی نے بھی اس پر آمادگی ظاہر کر دی، اب مسئلہ کھلاڑیوں کا ہے جنھیں اس انداز میں پانچ روزہ میچ کھیلنے کا کوئی تجربہ نہیں، کینگروز نے جنوبی افریقہ سے بھی ایک نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا کہا تھا مگر پروٹیز کرکٹرز نے اس کی مخالفت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑی بھی صورتحال سے خوش نہیں ہیں،آسٹریلیا میں ٹیم کا ہمیشہ ہی بُرا حال ہوا ہے نائٹ ٹیسٹ میں مزید مسائل نہ ہوں اس سے بچنے کیلیے پی سی بی نے منصوبہ بندی شروع کر دی، رواں برس ویسٹ انڈیز سے سیریز کا ایک ٹیسٹ فلڈ لائٹس میںکرانے پر غور شروع ہو چکا، اگر کیریبیئن بورڈ مان گیا تو اس تجویز پر عمل کیا جائے گا،اسی کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی میں شریک ہر ٹیم کم از کم ایک نائٹ میچ پنک گیند سے کھیلے گی۔
ان میچز کو ٹی وی پر براہ راست بھی دکھایا جائے گا، اس سے کھلاڑیوں کونائٹ میچ کا کچھ اندازہ ہو سکے گا۔ ٹور سے قبل کیمپ میں 30 کھلاڑیوں کو مدعو کر کے آپس میں میچز کرائے جائیںگے۔ پی سی بی ٹیم کو شیڈول سے چند روز قبل آسٹریلیا بھیجنے کیلیے کوشاں ہے تاکہ وہاں ایک 3یا 4روزہ نائٹ پریکٹس میچ کھیل کر کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوا جا سکے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…