جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

انضمام الحق کا استعفیٰ ،پاکستان کرکٹ بورڈ کی افغانستان کو اہم پیشکش 

datetime 16  اپریل‬‮  2016 |

لاہور/کابل ( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کے رابطے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کر لیا ،پی سی بی نے افغان کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے ،انضمام کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنائے جانے کا باضابطہ اعلان کل پیر کے روز متوقع ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ،افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ انضمام الحق نے پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان سے ملاقات اور چیف سلیکٹر کے لئے معاملات طے ہونے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کو بذریعہ ای میل اپنا استعفیٰ ارسال کیا ۔جس میں انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کی خاطر میں افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ مزید نہیں سنبھال سکتا اس لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کی طرف سے معاہدہ کے باعث انضمام الحق کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی عندیہ دیا گیا جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شفیق اللہ ستنکزئی سے رابطہ کیا اور ان سے انضمام الحق کے حوالے سے گفتگو کی ۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہم افغان کرکٹ بورڈ کو فوری طور پر ہیڈ کوچ فراہم کرسکتے ہیں ۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اپنا ملک سب سے پہلے ہونا چاہیے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور اس سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ۔انضمام الحق کا استعفیٰ بذریعہ ای میل موصول ہوا ہے جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق کے چیف سلیکٹر کے عہدے پر باضابطہ تقرر کا اعلان کل پیر کے روز متوقع ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی میں اپنی مرضی کے سلیکٹرز رکھنے کا مطالبہ بھی کیا جسے بورڈ نے منظور کر لیا ہے۔ باضابطہ تقرری کے بعد انضمام الحق نئے ہفتے کے دوران ہی ناموں کی فہرست پیش کریں گے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…