اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نضمام الحق نے’’ ہاں ‘‘کہہ دی

datetime 15  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جب کہ انہیں چیف سلیکٹرکے ساتھ عبوری کوچ کی ذمہ داری بھی دی جاسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افغانستان کی ٹیم کے کوچ انضمام الحق نے چیرمین پی سی بی شہریار خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پی سی بی کے سی او او سبحان احمد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شہریارخان نے سابق کپتان کو اہم ذمہ داریاں دینے سے متعلق بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق کو چیف سلیکٹرکے ساتھ عبوری کوچ کی ذمہ داری بھی دی جاسکتی ہیں، تحفظات دورہونے کے بعد معاملات طے پانے پر اہم ذمہ دایوں سے متعلق باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انضمام الحق کے آنے سے پاکستان کرکٹ بہتر ہو گی۔گزشتہ روز چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بورڈ کے سالانہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ قومی ٹیم کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا جب کہ بورڈ حکام نے افغان ٹیم کے موجودہ کوچ انضمام الحق سے رابطہ کر کے انھیں چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کی تھی۔واضح رہے انضمام الحق کو پاکستانی بورڈ کے ساتھ ذمہ داری نبھانے کے لیے افغان بورڈ سے ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…