جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پی سی بی حفیظ کو دوبارہ آل راؤنڈر بنانے کیلئے بے تاب

datetime 15  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی محمد حفیظ کو دوبارہ آل راؤنڈر بنانے کیلئے بے تاب ہے،لاہور میں بائیو مکینک لیب فعال بنانے کے بعد ماہرین بولنگ ایکشن کو قانونی حد میں لانے کیلئے کام کرینگے۔ایک سالہ پابندی کی مدت مکمل ہوتے ہی 8جولائی کو چنئی لیب میں ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر 2014 میں نیوزی لینڈ کیخلاف دبئی ٹیسٹ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا،اگلے ہی ماہ بازو کا خم 31ڈگری ریکارڈ کیے جانے پر انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا، جنوری میں غیر رسمی ٹیسٹ میں بھی ان کے مسائل برقرار رہے، ورلڈ کپ 2015 سے قبل حفیظ انجری کا بھی شکار ہوئے اور پاکستان بطور بیٹسمین بھی ان کی خدمات سے محروم رہا، بولنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد اپریل میں ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد وہ ایک بار پھر بطور آل راؤنڈر دستیاب ہوئے۔جون میں سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے دوران ایک بار پھر رپورٹ اور پابندی کا شکار ہوئے، ضابطے کے تحت اگر کوئی بولر 2 سال میں دوسری مرتبہ غیرقانونی بولنگ ایکشن کی زد میں آئے تو اس پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جاتی ہے، مدت پوری ہونے کے بعد محمد حفیظ اپنا ایکشن جولائی میں کلیئر کرا سکتے ہیں، مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ لاہور میں بائیو مکینک لیب کو فعال بنانے کیلئے تیزی سے پیش رفت جاری ہے، وہ جلد ہی کام شروع کردے گی۔ یہاں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوگا، ماہرین اسے قانونی حد میں لانے کیلئے کام کرینگے، اس کے بعد انھیں 8جولائی کو ا?ئی سی سی کی منظور شدہ چنئی لیب میں ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جائے گا۔یاد رہے کہ محمد حفیظ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں انجرڈ ہونے کے بعد فیصل آباد میں شیڈول پاکستان کپ کے مقابلوں میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…