اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے ، ریاض حسین پیرزادہ

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کرینگے ، ایوان میں جو بات کروں گا وہ سچائی پرمبنی ہوگی کیونکہ ایوان کو گمراہ نہیں کرسکتا ، قائداعظم یوتھ گیمز اچھا ایونٹ ہوگا ، دہشتگردی نے کھیلوں کو نقصان پہنچایا ، ہم پاکستان میں اولمپکس نہیں کرواسکے ۔ سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی پندرہویں نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کافی عرصہ سے پاکستان میں کھیلوں کے مقابلے نہیں ہورہے ہیں قائداعظم یوتھ گیمز کا انعقاد کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کرے گا یہ اچھا ایونٹ ہوگا قائداعظم یوتھ گیمز کے انتظامات میں ہم نے تمام اداروں کو شامل کیا ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی وزیراعظم نواز شریف کے ماتحت ہیں اور نئے پی سی بی چیئرمین کا فیصلہ بھی وہی کرینگے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ جب ہم اسمبلی کے فلور پر ہوتے ہیں حقیقت پر مبنی بیان دینا ہوتا ہے ایک کام جو میں نہیں کرسکتا وہ میں کیوں کہوں اور ایوان کو گمراہ نہیں کرسکتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان میں کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے اس لئے ہم اولمپکس نہیں کرواسکے انہوں نے کہا کہ اس وقت سپورٹس کے حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کیلئے میڈیا کا مثبت کردار ہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…