اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

وقار یونس نے انضمام الحق کو عہدے کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیدیا

datetime 15  اپریل‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک)عظیم فاسٹ بالر اور قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ کی جانب سے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیدیا۔ایشیا ء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کردیا گیا تھا۔حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے مطابق پاکستان کرکٹ بورد نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے سابق عظیم بلے باز انضمام الحق سے رابطہ کیا ہے جسے وقار یونس نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 2015ء ورلڈ کپ کے بعد ان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں سے ایک تھی۔جمعے کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وقار یونس نے انضمام کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ انضمام چیف سلیکٹر کے عہدے پر آ رہے ہیں جو ایک اچھی خبر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پی سی بی نے 2015ء ورلڈ کپ کے بعد میری جانب سے دی گئی تجاویز کو سننا شروع کردیا ہے۔افغانستان کے ہیڈ کوچ انضمام کا افغانستان کرکت بورڈ سے دو سالہ معاہدہ ہے جو 2017ء میں ختم ہو گا تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان بورڈ کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں لیکن ابھی تک یہ بات غیر واضح ہے کہ آیا وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شاندار کھیل پیش کرنے والی افغان ٹیم کی کوچنگ چھوڑیں گے یا نہیں۔کچھ رپورٹس کے مطابق انضمام کو عبوری ہیڈ کوچ کے عہدے کی بھی پیشکش کی گئی ہے جبکہ چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے راشد لطیف سے رابطہ کیا گیا ہے۔تاہم وقار یونس نے عبوری ہیڈ کوچ کے عہدے کو بیوقوفی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبوری کوچ کی تقرری پر غور ایک خراب فیصلہ ہے۔ دورہ انگلینڈ سے پہلے ابھی بھی بہت وقت ہے۔ مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے نظریے کی ضرورت ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…