ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیزکی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ،تیاریاں شروع

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ویسٹ انڈیزکی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان آمد،تیاریاں شروع، رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز پاکستان میں کرانے پر غور شروع کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز شیڈول ہے۔ اس سیریز میں پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی خواہش ہے کہ ان میں سے کچھ میچز پاکستان کے میدانوں میں کھیلے جائیں۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز بورڈ سے جلد بات کی جائے گی۔کرکٹ بورڈ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز بورڈ کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے راضی کر لیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اگر ویسٹ انڈیز بورڈ پاکستان میں کھیلنے کیلئے آمادہ ہو جاتا ہے تو غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کی فیس میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی سی بی حکام نے اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز کھلاڑیوں سر ویوین رچرڈز اور برائن لارا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے بورڈ کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں ساتھ دینے کیلئے راضی کر سکیں۔ واضح رہے کہ 2009 ءمیں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمارے کرکٹ گراﺅنڈ ویران پڑے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…