اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

محسن خان کوکوچنگ کے بجائے دوسرا اہم ترین عہدہ دینے کا فیصلہ

datetime 15  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محسن خان کوکوچنگ کے بجائے دوسرا اہم ترین عہدہ دینے کا فیصلہ،محسن خان بھی کوچ کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن پی سی بی انہیں چیف سلیکٹر کا منصب سونپنا چاہتا ہے تاہم محسن نے پی سی بی کی اس پیشکش کو مسترد کردیا جس کے بعد بورڈ نے انہیں ٹیم منیجر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی ٹیم کی مینجمنٹ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے جہاں محسن حسن خان، اقبال قاسم اور ڈین جونز کو ممکنہ طور پر عہدے دیے جائیں گے تاہم سابق کوچ معین خان بورڈ کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں۔ایک پی سی بی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بورڈ مئی میں قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کریگا اور ممکنہ طور پر سابق آسٹریلین بلے باز ڈین جونز کو ذمے داریاں سونپی جائیں گی۔باوثوخ ذرائع کے مطابق ٹام موڈی بھی کوچ کے عہدے کیلئے پی سی بی کی نظروں میں ہیں اور انہیں بھی مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے بہترین کوچ ڈھونڈنے کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو یہ ذمے داریاں سونپی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے کوچ کی پہلی ذمے داری جولائی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز ہو گی جسے گرین شرٹس کیلئے ایک برا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔آفیشل نے بتایا کہ پہلے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید بھی اس نوکری میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن جب انہوں نے اس طرح کی اطلاعات سنیں کہ پی سی بی غیرملکی کوچ کی تقرری میں دلچسپی لے رہا ہے تو وہ اس سے دستبردار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ محسن خان بھی کوچ کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن پی سی بی انہیں چیف سلیکٹر کا منصب سونپنا چاہتا ہے تاہم محسن نے پی سی بی کی اس پیشکش کو مسترد کردیا جس کے بعد بورڈ نے انہیں ٹیم منیجر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی آفیشل نے بتایا کہ چیف سلیکٹر کا عہدہ اقبال قاسم کو سونپا جائے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق کپتان اور کوچ معین خان بورڈ کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں کوئی بھی ذمے داری سونپے جانے کا امکان نہیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…