ویسٹ انڈیز(نیوز ڈیسک ) کوچ فل سیمنز نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں کرس گیل اور ڈیرن سیمی کو شامل کیا جائے۔
کوچ نے کہا کہ وہ صرف اس بات کی امید ہی کرسکتے ہیں کہ بورڈ اپنی حالیہ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کا اہل ہونے کیلیے بہت زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ میں موجودگی پر زور دیا گیا ہے، جون میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 3 ملکی سیریز کے سلسلے میں میزبانی کرے گا جس میں اسے اسٹار کرکٹرز کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرس گیل اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی سائیڈ کے قائد ڈیرن سیمی اس ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم ٹیم کے کوچ فل سیمنز چاہتے ہیں کہ دونوں مایہ ناز کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہوں جن کی موجودگی سے ٹیم بیلنس ہوگی جب کہ اس حوالے سے انہوں نے کرکٹ بورڈ پر بھی زور دیا ہے۔
کرس گیل اور ڈیرن سیمی کیلئے اچھی خبر
15
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں