ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کھیل کے میدان سے پا کستان کیلئے زبر دست خبر ۔۔۔۔

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپوہ(نیوز ڈیسک )اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو 1-4 سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 25ویں اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر نے 2، رضوان علی اور علی شان نے ایک ایک گول کیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے پہلے کوارٹر میں دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا گیا لیکن دوسرے ہاف کے 20ویں منٹ میں علی شان نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور 4 منٹ بعد ہی رضوان علی نے ایک اور گول داغ کر سبقت کو دو درجے تک بڑھا دیا، تھوڑی ہی دیر بعد جاپان کو پنالٹی کارنر ملا لیکن شوتا یانادا گول کرنے میں ناکام رہے، اس طرح دوسرے کوارٹر کے اختتام تک گرین شرٹس کو جاپان پر 0-2 کی برتری حاصل تھی۔
کھیل کے تیسرے کوارٹر کے 48ویں منٹ میں جاپان کو ایک اور پنالٹی کوارٹر ملا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شوتا یانادا نے بغیر کوئی غلطی کئے گیند کو جال میں پہنچا دیا جس کے بعد گرین شرٹس کی جانب سے مخالف ٹیم کے کورٹ پر پے درپے حملے کئے گئے جس میں ارسلان قادر کو کامیابی ملی اور انہوں نے گول کر کے ٹیم کا اسکور 1-3 کردیا۔ کھیل کے اختتام سے 3 منٹ قبل ارسلان قادر نے ایک اور گول داغ کر ٹیم کا اسکور 1-4 تک پہنچا دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ گرین شرٹس کی جانب سے ارسلان قادر نے جاپان کے خلاف 2 اور مجموعی طور پر ایونٹ میں 6 گول کئے۔
پاکستان نے ایونٹ میں اپنے 6 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی اور اس طرح پانچویں پوزیشن کے لئے گرین شرٹس کا مقابلہ کل ہوگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…