جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قومی ٹیم سے باہرمعروف کھلا ڑی نے غیر ملکی ٹیم سے معاہد ہ کر لیا

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ڈ نیوز ڈیسک)ایک عرصے سے قومی ٹیم سے باہر اوپننگ بلے باز ناصر جمشید نے وورسٹر شائر اولڈ ایلزبیتھن کلب سے معاہدہ کر لیا ہے۔برمنگھم اینڈ ڈسٹرکٹ پریمیئر کرکٹ لیگ ڈویڑن ٹو انگلینڈ اینڈ کرکٹ بورڈ فنڈنگ سے چلنے والی پریمیئر لیگز کا حصہ ہے اور وورسٹر نے ڈویڑن ٹو سے ترقی کیلئے ناصر جمشید کو اپنے کلب کا حصہ بنایا ہے۔ناصر جمشید نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2015 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جہاں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز نیشنل ون ڈے کپ میں چند اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ وہ 19 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں بھی اسلام آباد کی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کلب کیلئے ناصر جمشید کی شمولیت ایک بڑی خبر ہے اور وہ اسی سہارے 30 اپریل سے اسٹیٹ فورڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اگلے ڈویڑن میں ترقی کی کوشش کرے گا۔اولڈ ایلز بیتھن کلب کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اسٹیو والش نے کہا کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں وہ پہلے لیگ میچ کیلئے موجود ہوں گے لیکن شاید وہ یہ میچ نہ کھیل سکیں۔انہوں نے اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ زیادہ رنز اسکور کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کافی تجربہ کار ثابت ہوں گے، میرا ماننا ہے کہ وہ ایک تباہ کن بلے باز ہیں۔۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…